ابنا: افغان حکام کے مطابق یہ حملہ کابل کے کارتہ نو علاقے میں ہوا جہاں حملہ آوروں نے افغان نیشنل آرمی کی ایک گاڑی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارتکاروں کے علاقے وزیر اکبر خان کے علاقے میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔اس علاقے میں کئی ملکوں کے سفارت خانے اور بیرونی نمائندہ دفاتر قائم ہیں۔کابل کے اس علاقے میں ہونے والے دھماکوں سے افغان حکومت کو کافی تشویش لاحق ہے جبکہ غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی اس حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
.......
/169